16 فروری 2012 - 20:30

تہران کی مرکزی نماز جعمہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیون سے خطاب میں کہا کہ نویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت سے ملت ایران کے خلاف دشمنوں کو سازشوں اور دھمکیوں کاجواب مل جائے گا۔

آیت اللہ کاشانی نے کہا کہ دشمن مختلف طرح سے اسلامی جہموریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے نویں پارلیمانی انتخابات کے خلاف سازشیں کررہا ہے اور اسکی کوشش ہے کہ انتخابات میں عوام بھر پور طرح سے شرکت نہ کریں۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت دین کی بنیادوں پر استوار ہے اور اسلامی انقلاب تمام تر چیلنجوں کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملک کے تمام گروہوں سے کہا کہ ولایت فقیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنا اتحاد برقرار رکھیں تاکہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ مغرب کی دھمکیوں اور تیل اور بینکوں کے بائيکاٹ کے باوجود ایران میں ترقی کے سفر میں تیزی آئي ہے اور ملت ایران نے مختلف میدانوں اور حالات میں اپنی بے نظیر موجودگي کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے ملت ایران کی استقامت میں اضافہ ہوا ہے اور یورپی ملکوں کی جانب سے ایران کے تیل کے بائیکاٹ سے یورپی ملکوں کو ہی نقصان ہوگا۔

آیت اللہ کاشانی نے گيارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں ملت ایران کی بے مثال شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخي دن اسلامی جمہوری نظام کی تاریخ میں ایک الھی تحریک اور باقی رہنےوالا دن شمار کیا جائے گا.......... /169